اسلام آباد،بنی گالاکی صورتحال تشویشناک ہے،ہر لحاظ سے احتجاج کو پر امن رہنا چاہیے:فاروق ستار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اسلام آباد،بنی گالاکی صورتحال افسوس اور تشویشناک ہے،ہر لحاظ سے احتجاج کو پر امن رہنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،سیاسی جماعتوں سے بڑھ کر صوبائی حکومتوں کا کردار ہے۔فرق نہیں ہوناچاہیے،احتجاج کرنیوالوں کورہااوردوسروں کوگرفتاررکھاجائے۔پر امن احتجاج ہرسیاسی جماعت کا حق ہے ،عارف علوی کو گرفتارنہیں کیا جانا چاہیے تھا۔


انہوں نے کہا کہ ایس اینڈ پی نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی ہے،پاکستان کی ساورن ریٹنگ اب بی مائنس سے بہترکرکے”بی“کردی گئی ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات بھی ہوئے جس میں تمام علاقائی عہدیداروں نے حصہ لیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا

Tom Cruise's 'Jack Reacher' expected to dominate US box office