خبر کس نے لیک کی؟اب تحقیقات کون اور کس طرح کررہا ہے؟خبر رساں ادارے نے ایسا دعویٰ کردیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

اسلا م آباد (آئی این پی ) قومی سلامتی کے اہم اجلاس کی جعلی خبر لیک کرنے کے معاملے پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے دوبارہ سے تحقیقات کو سنبھال لیاہے اور ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قریبی دوافسران کے انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا سے رابطے کہیں بھی ثابت نہیں ہوئے ۔ خبر فراہم کرنے والے کی تلاش جدید سائنسی انداز سے کی جارہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بہت سے عناصر اپنے ذاتی معاملات سیٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو استعمال میں لاکر غلط فہمیاں پید اکرنے کی جوکوششیں کررہے ہیں اسے بھی چیک کیاجارہاہے کیونکہ اس طرح سے تفتیش کا رخ موڑنے کا تاثر بھی بن رہاہے ۔

اسی طرح کی ایک خبر گزشتہ دنوں گھڑی گئی کہ سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کے بی بی سی کو دیئے گئے متنازع انٹرویو کے نکات وزیراعظم کے پریس سیکرٹری نے دیئے تھے حالانکہ وہ ان دنوں پنجاب میں او ایس ڈی تھے ۔ ذمہ دار ذرائع کا کہناہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہر طرح سے ایک شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کررہے ہیں اور ان پر کسی بھی طرف سے تفتیش کومرضی کا رخ دینے کے لئے دبائو نہیں ڈالا جاسکتاکیونکہ سول اور ملٹری قیادت کی میٹنگ کے بعد تفتیش اور تحقیق کی ذمہ داری انہیں تفویض کی گئی تھی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم آفس کے ایک اعلیٰ افسر کو مختلف اطراف سے ان میٹنگز کا حصہ بنانے کی خبریں مارکیٹ کی گئیں ، تحقیق میں یہ بات بھی واضح طور پر سامنے آچکی ہے کہ وہ قومی سلامتی سے متعلقہ اس طرح کی میٹنگز میں کبھی بھی شریک نہیںہوئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، غیر ملکیوں کو اس طرح بھی نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے، کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

Trakx platform