وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات ہونے والی مریم اورنگزیب کے بارے میں وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیرا طلاعات تعینات کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب 2013کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہوئیں تھی مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب ہیں اور وہ بھی قومی اسمبلی کی رکن ہیں ۔مریم اورنگزیب نے لندن کے کنگز  ڈگری کالج سے ماحولیات اور ترقی میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی جبکہ انہوں نے پاکستان سے معاشیات میں بھی ماسٹرز کیا ہے ۔مریم اورنگزیب وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی شعبہ تعلیم کی ٹیم میں بھی رہ چکی ہیں جبکہ محکمہ داخلہ کی پارلیمانی سیکریٹری بھی ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹر پرویز رشید کو وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ڈان نیوز کی متنازع خبر چھپنے پر معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے عہدے سے ہٹا دیا ت

Comments

Popular posts from this blog

#NAYE JORHI MUBArak.liken naye peshungay e k sath,dekhye.

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا