تحریک انصاف کا دھرنا، لال مسجد سے وہ خبر آ گئی جس کی کسی کو توقع نہ تھی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد) نے تحریک انصاف کے 2نومبر کے دھرنے کی حمایت کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک ایک میٹنگ طلب کی جائے گی جس میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد اور دھرنے کی مشروط حمایت پر غور کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی حکومت ریاستی اداروں کیلئے خطرہ بن گئی ہے اور اس صورتحال میں حکومت سے نجات ایک فرض بن گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ”اسی لئے ہم پی ٹی آئی کے دھرنے کی مشروط حمایت پر غور کر رہے ہیں۔"
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ورکرز سے کہا ہے کہ وہ 2 نومبر کو اسلام آباد کا ’محاصرہ‘ کریں اور تب تک وہیں بیٹھے رہیں جب تک نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کر دیتے۔
Comments
Post a Comment