عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے: وزیراعظم

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔ وہ ”میں نہ مانوں“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پانامہ لیکس پر عدالتی کا فیصلہ کا انتظار کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اب انہیں صبر کر کے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی جیل کا منہ بھی نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔ عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کی حمایت کی او روہ ہر بات پر مذاکرات اور سڑک پر مجمع لگانا چاہتے ہیں۔ 2014ءکے دھرنے کے باعث سی پیک لیٹ ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک چلائی لیکن عمران خان تو سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہماری وجہ سے ہی بنی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

#NAYE JORHI MUBArak.liken naye peshungay e k sath,dekhye.

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا