یہ لباس کسی بھی لڑکی کو نہیں پہننے دیں گے‘ بڑے اسلامی ملک کی حکومت نے واضح اعلان کردیا
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کی وزارت برائے اعلیٰ تعلیم و سائنسی ترقی نے آئندہ تعلیمی سال سے طالبات کے منی سکرٹ اور چست ملبوسات پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔این آر ٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت کی طرف سے گزشتہ روز تعلیمی اداروں میں طالبات کے لباس کے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ”جو طالبہ وزارت کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گی اسے کالج یا یونیورسٹی میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزارت کی اس پابندی سے قبل عراقی مجلس شوریٰ کی طرف سے ملک کی بلدیات کے لیے نئے ٹیکس اور ریونیو بل کی منظور دی گئی ہے۔ اس بل میں ایک غیرمتوقع شق بھی شامل کی گئی ہے جس کے تحت ملک میں شراب کی پیداوار، درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی
مجلس شوریٰ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این آر ٹی ٹی وی کو بتایا کہ ”مذکورہ شق بل کی تیاری کے آخری مرحلے میں سٹیٹ آف لاءکولیشن ممبرز کی طرف سے داخل کروائی گئی۔ اس نئے قانون کے تحت سگریٹ، جوئے، سافٹ ڈرنکس اور دیگر چیزوں پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق عراقی شہری طالبات پر اس نئی پابندی پر حیران ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باقی دنیا شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشنز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور موصل اور کرکوک جیسے اہم شہر اس کے قبضے سے چھڑوانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ایسے میں عراقی حکومت کو طالبات پر اس پابندی کی کیا سوجھی۔
Comments
Post a Comment