دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،ہم ٹی وی کے درید قریشی سینیروائس چیئرمین ،جیو ٹی وی نیٹ ورک کے میرابراہیم رحمان وائس چیئرمین،ڈان نیوزکے شکیل مسعود سیکریٹری جنرل ،کے ٹی این کے محمد اسلم قاضی جوائنٹ سیکریٹری ، آج ٹی وی کے ارشد زبیری سیکریٹری مالیات منتخب کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ریڈیو کے نمایندوں کو بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل کیا گیا، تمام ممبران کا انتخاب مکمل اتفاق رائے سے ہوا،ایف ایم 89 کی ناز آفریں لاکھانی ،ایف ایم107کے شیراسفندیارخان،ایف ایم89 کی شازیہ امین ،ایف ایم 105 کے ذوالفقار شاہ ،ایف ایم 106.2 کے شاہد جمال بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل کیے گئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

#NAYE JORHI MUBArak.liken naye peshungay e k sath,dekhye.

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا