نوجوان لڑکی کوریپ کانشانہ بنانے والے سے شادی ، سات ماہ بعد ....
نوجوان لڑکی کوریپ کانشانہ بنانے والے سے شادی ، سات ماہ بعد خاتون نے خودکشی کرلی
26/October/2016, 16:51worldnew tv
74
نئی دہلی ( نیوز ورلڈ
) پنچائیت کی مداخلت پر نوجوان لڑکی نے اپنے ساتھ جنسی درندگی کرنیوالے ملزم سے شادی کے سات ماہ بعد خودکشی کرلی ۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق جگادھری تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ریپ کا واقعہ اکتوبر 2015ءمیں ضلع یمنانگرمیں پیش آیا تھا اور ملزم کی شناخت انوج کے نام سے ہوئی تھی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیاتاہم پنچائیت نے اس وقت کی نابالغ متاثرہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی ، مارچ میں دونوں کی شادی ہوگئی اور لڑکی کے بیان کی روشنی میں ملزم کوبری کردیاگیا۔
لڑکی کی والدہ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایاکہ انوج اور اس کے والدین نے لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیاگیا، پیر کو ہونیوالے جھگڑے کے بعد منگل کو لڑکی نے خود کشی کرلی، ۔تھانیدارسنیل کمار نے بتایاکہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایاکہ اسے قتل کرنے کے بعد لٹکایاگیا، انوج اور اس کا خاندان جہیز اور کیس پر خرچ ہونیوالی رقم کا مطالبہ کررہاتھا۔

Comments
Post a Comment