لاہور،اسلام آباد موٹروےM-2 چکری انٹر چینج بند،پاک فوج کے کمانڈوز، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس تعینات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) لاہور،اسلام آباد موٹروےM-2 چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور
کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا ہے۔پاک فوج کے کمانڈوز، موٹروے پولیس اور پنجاب پولیس تعینات کردی گئی۔
اس دوران مسافر شہری سخت پریشان ہوئے اور درجنوں مسافر چکری انٹرچینج پر ہی اترگئے۔ اس دوران شہریوں کی پولیس اہلکاروں اور فوجی جوانوں سے گرما گرمی بھی ہوئی ۔ رات 8 بجے چکری سے اسلام آباد تک آنے جانے والے موٹروے کے دونوں راستوں پر ہوکا عالم تھا اور کوئی گاڑی آتی جاتی دکھائی نہیں دے رہی تھی۔
Comments
Post a Comment