دھرنے کواحتجاج تک محدودرکھناہوگا،فسادنہیں پھیلانے دیں گے:خواجہ آصف 31 اکتوبر 2016 (20:43) اسلام آباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ دھرنے کواحتجاج تک ہی محدودرکھناہوگا،ہم کسی صورت فساد پھیلانے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قائدین سے اسلحہ کی برآمدگی بے امنی پھیلانے کی عکاس ہے،پاکستان کے عوام نے دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کومستردکردیاہے۔ہائیکورٹ کے بلانے کے باوجودعمران خان عدالت نہیں گئے،پی ٹی آئی کی قیادت میں سوچنے اورسمجھنے کافقدان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کااحترام کرتے ہیں،حکومت اپنی رٹ پرکوئی سمجھوتانہیں کرے گی۔مجھے پورا یقین ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،احتجاج کی آڑ میں شہریوں کی زندگی مفلوج نہیں کرنے دیں گے۔وزیراعلیٰ کے پی کے اپنے ساتھ مسلح جتھے لا کردارالحکومت پرچڑھائی کرنا چاہتے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

#NAYE JORHI MUBArak.liken naye peshungay e k sath,dekhye.

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا