سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، غیر ملکیوں کو اس طرح بھی نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے، کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں متعدد شعبوں سے غیرملکیوں کو نکالنے کا عمل یوں تو ایک عرصے سے جاری تھا لیکن اب ایک اہم شعبے سے وابستہ سینکڑوں غیر ملکیوں کو یوں غیر متوقع انداز میں نکالا گیا ہے کہ سب پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی میں کام کرنے والے 478 غیر ملکی میڈیکل ماہرین ملازمت سے محروم ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے ان غیر ملکی ملازمین کے معاہدوں کی تجدید کی درخواست کی گئی تھی لیکن وزارت برائے سول سروس کی رپلیسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے یہ کہتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے کہ ان کی جگہ کام کرنے کے لئے تربیت یافتہ سعودی شہری دستیاب ہیں۔

آسمان میں اچانک ایسی چیز نمودار ہو گئی کہ دبئی اور شارجہ دونوں ائیرپورٹ بند کرنے پڑ گئے 
الوطن اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے ایسے 516 غیر ملکیوں کی ملازمت کے معاہدوں کی تجدید کی درخواست دی گئی تھی جو مملکت میں 10 سال سے زائد ملازمت کرچکے ہیں۔ رپلیسمنٹ ایڈمنسٹریشن نے اس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 516 میں سے 478 غیر ملکیوں کے معاہدے کی تجدید کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جن غیر ملکیوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں 7 کنسلٹنٹ ڈاکٹر اور 31 اسسٹنٹ ڈاکٹر شامل ہیں۔
دوسری جانب پوسٹ گریجویٹ ڈگری رکھنے والے سعودی شہری یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ سعودی یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی مدت ملازمت 10 سال سے زائد ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

Popular posts from this blog

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا

Tom Cruise's 'Jack Reacher' expected to dominate US box office