وزیر اعظم اور وزیر داخلہ معاملات کو سنبھالنے میں سنجیدہ نہیں،سب دیکھ رہے ہیں اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے:بلاول بھٹو زرداری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ معاملات کو سنبھالنے میں سنجیدہ نہیں ہیں،سب دیکھ رہے ہیں اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شیو مندر میں دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہندو برادری سے ملنے آیا ہوں،کوئٹہ واقعہ کے باعث دیوالی کا پروگرام ملتوی کیا ہے،کوئٹہ واقعے پرہندو برادری نے دیوالی کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا،سلام شہدا ریلی میں پاکستان کی سب سے بڑی دیوالی منانے کا اعلان کیا تھا،برے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
انہوں نے کہا ہے کہ مودی نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے،امریکی صدر کا الیکشن لڑنے والے بھی مودی کے الفاظ بولتے ہیں،ہم ملک میں امن اور جمہوریت چاہتے ہیں،کیمرے اور ٹی وی بند کردیے جائیں تو سب ڈرامہ بند ہوجائے گا،ریٹنگ کیلئے عمران خان کی ہر بات اور کام کو دکھایا جارہا ہے،عمران اب پش اپس کررہا ہے،مسٹربین اب جی ٹی روڈ بند کرارہے ہیں۔
انہوں نے نواز شریف کو پانامہ شریف کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ معاملات کو سنبھالنے میں سنجیدہ نہیں ہیں،نواز شریف محترمہ کی حکومت کو گرانے کیلئے اسامہ سے فنڈز لیتے رہے،سب دیکھ رہے ہیں اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے،امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف امیرالمومنین بننا چاہتے تھے،امریکا میں الیکشن لڑنے والا بھی مودی کے الفاظ بولتا ہے ، مودی ہمارے فوجیوں ،شہریوں کو ماررہا ہے لیکن کوئی چوں بھی نہیں کرتا ،سڑکوں پرپارلیمنٹ میں بھی لڑینگے،مگردہشتگردوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم نے جمہوریت اورعدلیہ کو مضبوط کرنا ہے،بتایا جائے دہشت گرد کیسے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرپہنچے؟۔

Comments

Popular posts from this blog

#NAYE JORHI MUBArak.liken naye peshungay e k sath,dekhye.

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا