پاکستانی نوجوان نے 2 مغربی لڑکیوں سے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں نے 3 کروڑ روپیہ اس پر نچھاور کردیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
29/October/2016, 22:09dailypakistan


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے کے واقعات میں بہت اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آئے روز ایسی وارداتوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک خبر برطانیہ سے آئی ہے جہاں ایک پاکستانی نژاد نوجوان نے دو خواتین کو محبت کا جھانسہ دے کر اڑھائی لاکھ پاؤنڈز(تقریباً 3کروڑ 17لاکھ روپے) سے محروم کر دیا۔ 32سالہ تیمور خان کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 8سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ desiblitz.com کی رپورٹ کے مطابق بریڈ فورڈ کا رہائشی تیمور خان جوئے کا بھی عادی ہے۔ اس نے ویب سائٹ مسلم سنگلز ڈاٹ کام پر پروفائل بنائی اور خواتین کو لبھانے کے لیے خود کو امیر کاروباری شخصیت ظاہر کیا۔ جب خواتین اس سے ملنے پر آمادہ ہو جاتیں تو وہ لگژری کاروں پر انہیں لینے جاتا تاکہ انہیں اس کی امارت کا یقین آ جائے۔

نوجوان پاکستانی لڑکی نے انٹرنیٹ پر رشتے کیلئے اشتہار جاری کردیا، لیکن اس میں کچھ ایسا لکھ دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، پاکستانی لڑکے منہ چھپانے لگے

رپورٹ کے مطابق خواتین کو پوری طرح شیشے میں اتارنے کے بعد وہ انہیں بتاتا کہ حکام نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت میرے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں۔ یوں وہ ان سے رقم کا مطالبہ کرتا اور کہتا کہ اکاؤنٹ غیرمنجمد ہونے کے بعد وہ انہیں واپس کر دے گا۔ اسی طرح اس نے دو خواتین سے اڑھائی لاکھ پاؤنڈز لوٹے۔کچھ عرصہ بعد دونوں خواتین نے شک گزرنے پر اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کرکے بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے ساڑھے 8سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

لاہور،اسلام آباد موٹروے پر چکری انٹر چینج کو خاردار تار اور کنٹینرز لگا کربندکردیا گیا

Tom Cruise's 'Jack Reacher' expected to dominate US box office