وزیر اعظم کا ناز شاہ کو سامیہ شاہد قتل کی تحقیقات کے خط کا جواب، پوری تندہی سے کام کررہے ہیں: نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے سامیہ شاہد قتل کیس کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کو جوابی خط میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام سامیہ شاہد قتل کیس کی پوری تندہی سے تحقیقات کررہے ہیں جبکہ کیس کی تحقیقات کیلئے متعلقہ حکام کوضروری ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔ جوابی خط میں وزیراعظم نوازشریف نے نازشاہ کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے فلاحی خدمات کوبھی سراہا۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ پہلے برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سامیہ شاہد کو جہلم میں اس کے سابق خاوند اور بھائی نے قتل کردیا تھا ۔ سامیہ شاہد کے قتل کی شفاف تحقیقات کرانے کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، غیر ملکیوں کو اس طرح بھی نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے، کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

Trakx platform