پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔اس سلسلے میں لائرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف ملک بھر میں اشتعال پھیلا رہی ہے، پہلے بھر اسلام آباد میں دھرنا دے کر فساد پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، تحریک انصاف کے دو نومبر کے اقدام سے ملک میں دوبارہ امن و امان کی صورتحال پیدا ہو گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے سے روکا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں پہلے بھی اسی نوعیت پر متفرق درخواست زیر التواءہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، غیر ملکیوں کو اس طرح بھی نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے، کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

Trakx platform