نوازشریف حساب دو یااستعفیٰ دو، عمچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف حساب دو یا استعفیٰ دو، ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑا جائے اور جواب نہ دے۔Imran Khan Demands Nawaz Sharif Of Accountibility Or Resignation

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف حساب دو یا استعفیٰ دو، ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑا جائے اور جواب نہ دے۔
ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی غیر جمہوری عمل نہیں کریں گے، مجبور ہوکر 7 ماہ بعد سڑکوں پر نکل رہے ہیں، اب فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہو گا ۔
عمران خان نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو سارا پاکستان اسلام آباد کی طرف دیکھ رہا ہو گا، وہاں انسانوں کا سمندر ہو گا، کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکا گیا تو کارکن رکاوٹیں ہٹا کر بھی پہنچیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےلوگوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے،جو بھی لاہور سے دور علاقے ہیں وہاں انصاف نہیں ہو رہا۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اس ملک میں غیر جمہوری کام کررہے ہیں لیکن اس بار تحریک انصاف پوری تیاری سے آرہی ہے۔
اس سے قبل ملتان ڈسٹرکٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے کمیشن بنانا ہو گا. گاران خان

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، غیر ملکیوں کو اس طرح بھی نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے، کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

Trakx platform

عمران خان نے الطاف حسین کا خلاءپر کردیا: ڈاکٹر عبدالقدیر خان