جرمنی: مصنوعی ذہانت والا کمپیوٹر ڈاکٹروں کی مدد کریگا.Artificial Intelligence Computer Will Help Doctors In Germany

کمپیوٹرٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم کا مصنوعی ذہانت والا کمپیوٹر ’واٹسن‘ جرمنی میں ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر طب کے پیچیدہ معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

مصنوعی ذہانت والے کمپیوٹر واٹسن کو ماربرگ یونیورسٹی اسپتال کے ناقابل تشخیص اور انوکھی بیماریوں کے مرکز میں رکھا جائے گا۔ اب تک واٹسن نے نصف درجن مریضوں کا مطالعہ کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ کس حد تک درست تشخیص کرنے میں کامیاب ہوا ۔

واٹسن مریضوں کی فائلیں پڑھنے کے علاوہ طبی مواد بھی پڑھے گا اور مختلف قسم کی تشخیص فراہم کرے گا۔ اس کمپیوٹر نے 2011 میں امریکا میں ذہانت کے مقابلے میں دو چیمپئنز انسانوں کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، غیر ملکیوں کو اس طرح بھی نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے، کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

Trakx platform