ٹینس کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں٬ٹینس کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کرینگے‘ذوالفقار احمد گھمن
17/October/2016, 19:40 sports times

لاہور (اُاخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ہمارے ٹینس کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں٬ ٹینس کے فروغ کیلئے رشید ملک نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ٬یہ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں٬ ٹینس کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کریںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رشید ملک کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ رشید ملک جیسے کھلاڑی ملک کا اثاثہ ہیں٬ان کی کاوشوں سے ٹینس کا کھیل ترقی کررہا ہے٬ نیشنل جونیئر ٹینس چمپئن شپ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا٬ سپورٹس بورڈ پنجاب چمپئن شپ کے انعقاد اور ٹینس کے فروغ کیلئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

سعودی عرب سے ایسی خبر آگئی کہ ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، غیر ملکیوں کو اس طرح بھی نوکریوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے، کسی نے کبھی سوچا بھی نہ تھا

Trakx platform