شناختی کارڈزکےحوالےسےبڑااعلان
شناختی کارڈزکےحوالےسےبڑااعلان
16/January/2017, 18:13
کراچی: نادرا نے اعلان کیاہےکہ سندھ کے چودہ ہزار شناختی کارڈزختم کردئے گئےہیں۔
ڈی جی نادرا سہیل خٹک نے صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی۔ ڈی جی نادرا سہیل خٹک نے بتایاکہ سندھ کے14ہزارشناختی کارڈختم کردیے ہیں۔ ڈی جی نادراسہیل خٹک نے وضاحت کی کہ کارڈزکےحامل افرادطویل عرصےسےشناختی کارڈلینےنہیں آئے تھے۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے ڈی جی نادراسہیل خٹک سے درخواست کی کہ یہ14ہزارشناختی کارڈزمنسوخ نہ کیےجائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ ان افرادکی فہرست سندھ حکومت کودی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پیشکش کی کہ ہم کارڈزگھروں تک پہنچانےمیں مدد کریں گے
Comments
Post a Comment