کلبھوشن کے اہل خانہ کا دفتر خارجہ پہنچنے پر میڈیا کو پرنام
پاکستان میں جاسوسی کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے انڈین شہری کلبھوشن جادھو کے اہلِ خانہ ان سے ملاقات کے لیے دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔ اشتہار دفتر خارجہ پہنچنے پرکلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ نے گاڑی سے اتر کر میڈیا کے نمائندوں کو پرنام کیا جس کے بعد وہ دفتر خارجہ کے اندر چلی گئیں۔ نامہ نگار فرحت جاوید نے بتایا کہ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ امارات ایئرلائنز کی پرواز سے پیر کی صبح اسلام آباد پہنچیں۔ ایئر پورٹ سے انھیں انڈین ہائی کمیشن لے جایا گیا جہاں سے وہ انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ کلبھوشن جادھو سے ملاقات کے لیے دفتر خارجہ پہنچیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہو گا۔ دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور پاکستانی اہلکار اس ملاقات کا حصہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ صرف نگرانی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے کلبھوشن جادھو کیس، کب کیا ہوا کلبھوشن کی سزا پر انڈین دھمکیاں کلبھوشن سے پہلے کتنے جاسوس کلبھوشن کیس: عالمی عدالتِ انصاف فیصلہ آج سنائے گی خیال رہے کہ انڈین شہری ک...